دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اُن پچاس (50) انتہائی بااثر لوگوں میں شامل ہیں جن کا انتخاب فورچون میگزین نے کیا ہے۔
مسٹرکیجریوال کا یہ انتخاب خاص طور پر قومی راجدحانی میں موٹر گاڑیوں کے دھویں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی کثافت پر قابو پانے کی ان کی طاق و جفت
والی کوشش کے اعتراف میں ہے۔
مسٹر کیجریوال واحد ہندستانی ہیں جنہیں مشہور فورچون میگزین کی تیسری سالانہ فہرست میں جگہ ملی ہے جس میں دنیا بھر کے وہ صنعتکار، سرکاری ذمہ داران، خادمین خلق اور فن کاران بھی شامل ہیں جو ایک نئی دنیا تشکیل دے رہے ہیں اور دوسروں کے لئے تحریک بنے ہوئے ہی